مطلوبہ
معلومات جو انصاف کے کٹہرے میں لائے

سلمان راؤل سلمان

سات ملین ڈالر تک انعام

سلمان راؤل سلمان حزب اللہ کی دہشت گرد سرگرمیوں کو مغربی دُنیا میں ہدایات دیتا ہے اور مدد فراہم کرتا ہے۔ حزب اللہ کے بیرونی تحفظ کی انتظامیہ (ای ایس او) کے لیڈر کے طور پر وہ دُنیا بھر میں دہشت گرد منصوبوں میں ملوث رہا ہے۔ ای ایس او حزب اللہ کا وہ حصہ ہے جو لبنان سے باہر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی، ربط دہی اور تعمیل میں مدد دیتا ہے۔ ان حلموں کا نشانہ بالخصوص امریکی اور اسرائیلی رہے ہیں۔

جن منصوبوں میں سلمان ملوث رہا ہے اُن میں ارجنٹینا کی اسرائیلی باہمی جماعت کا ثقافتی مرکز (اے ایم آئی اے) شامل ہیں۔ 18 جولائی 1994 کو حزب اللہ نے بوئے نس آئے رس میں اے ایم آئی اے کے باہر گاڑی میں نصب ایک بم چلایا جس میں 85 لوگ ہلاک ہوئے۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ سلمان نے اس حملے میں زمینی رابطہ کار کے طور پر مدد دی۔

19 جولائی 2019 کو امریکی محکمہ خزانہ نے عدالتی حکم 13224 کے تحت سلمان کو ایک خاص عالمی دہشت گرد قرار دیا جس نے حزب اللہ کو دہشت گرد کاروائیوں میں مدد دی۔

ایک اور تصویر

سلمان راؤل سلمان
Salman Raouf Salman - English
Salman Raouf Salman - Arabic
Salman Raouf Salman - French
Salman Raouf Salman - Portuguese
Salman Raouf Salman - Spanish