مطلوبہ
معلومات جو انصاف کے کٹہرے میں لائے

احلام احمد التامیمی

پچاس لاکھ ڈالر تک

اُردن کا ایک شہری جسے کھالتی یا حلاتی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ حماس کا ایک سزا یافتہ دہشت گرد کارکن ہے۔

9 اگست 2001 کو التامیمی نے ایک بم اور حماس کے ایک خود کش بمبار کو یروشلم میں سبرُو پیزے کی دُکان تک منتقل کیا جہاں بمبار نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے دھماکہ کیا جس میں 15 لوگ جان بحق ہوئے جس میں 7 بچے بھی شامل تھے۔ حملے میں دو امریکی شہری بھی مارے گئے جس میں جیُوڈتھ سوشانہ گرین بام جو کہ 31 سالہ سکول ٹیچر تھی اور حاملہ تھی اور 15 سالہ مالکہ چنا راتھ بھی شامل تھے۔

2003 میں التامیمی نے ایک اِسرائیلی عدالت میں اقبال جُرم کیا کہ وہ حملے میں شریک تھی اور اُسے اسرائیل میں بمبار کو مدد کرنے کی وجہ سے 16 دفعہ عُمر قید کی سزا ملی۔ اکتوبر 2011 میں اُسے اسرائیل اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں رہا کر دیا گیا۔ 14 مارچ، 2017 کو امریکی محکمہ انصاف نے ایک مجرمانہ شکایت کا دوبارہ سے جائزہ لیتے ہُوئے التامیمی کے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کیا یہ الزام لگاتے ہوئے کہ اُس نے “امریکی شہریوں کے خلاف وسیع تباہی کے ہتھیار استعمال کرنے کی سازش کی تھی جو موت کا سبب بنے” ایف بی آئی نے بھی التامیم کو سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے اور اُسے “مسلح اور خطرناک” قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق ایک سابق طالب علم کے طور پر جُز وقتی ایک ٹی وی صحافی کے طور پر کام کرتے ہوئے التامیمی نے یہ عہد کیا کہ وہ حماس کی فوج کی مدد کرتے ہوئے بمبار کو گاڑی میں ہدف تک لے جائے گی۔ التامیمی جس نے سبرو حملے کی منصوبہ بندی اور منظم کرنے میں مدد فراہم کی نے وہ جگہ اِس لیے چُنی کیونکہ وہ ایک بہت مصروف ریسٹورنٹ تھا۔ شک و شبہ کو کم کرنے کے لیے اُس نے اور خود کش بمبار نے اسرائیلی کپڑے پہنے، اور اُس نے بم کو ویسٹ بینک سے یروشلم تک گٹار کے ایک کیس میں خود چھُپا کر منتقل کیا۔ التامیمی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ حملے کے چند ہفتے پہلے ٹیسٹ کے طور پر اُس نے یروشلم کی پنساری کی ایک دُکان پر ایک چھوٹے بم کا دھماکہ کیا تھا۔

حماس کو سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امیگریشن اور قومیت کے قانون کے تحت ایک بیرونی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) اور ای او 13224 کے تحت ایک خاص بین الاقوامی دہشت گرد (ایس ڈی جی ٹی) قرار دیا ہے ۔

انعامات برائے انصاف 1993 کے مشرق وسطی میں امن کے خلاف تشدد کے معاہدے کے طور پر ایسی معلومات کے لیے 5 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہا ہے جس سے التامیمی کی گرفتاری یا اِس حملے میں حصّہ لینے کے سبب سزا یاب ہونے میں مدد ملے۔

مزید تصاویر

مالکہ چنا راتھ
مالکہ چنا راتھ
جیوڈتھ شوشانہ گرین بام
جیوڈتھ شوشانہ گرین بام
2001 کا سبارو پیزا پر بم دھماکہ
2001 کا سبارو پیزا پر بم دھماکہ
احلام احمد التامیمی
احلام احمد التامیمی