شمالی کوریا

بین الاقوامی کوششوں کو سراہنے کے لیے تا کہ شمالی کوریا کی ناجائز سرگرمیوں کو روکا جا سکے، سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے انعامات برائے انصاف پروگرام نے 5 ملین ڈالر تک کے انعام کی ایسی معلومات کے لیے پیشکش کی ہے جس سے اُن لوگوں کے مالی طریقہ کار کو روکنے میں مدد ملے جو شمالی کوریا کی حمایت کرنے والی سرگرمیوں میں شامل ہیں جن میں غیر قانونی طور پر رقم کی منتقلی، پابندیوں سے بچ نکلنا، انٹرنیٹ سے متعلقہ جرائم اور ڈبلیو ایم ڈی کا بڑھاؤ شامل ہیں۔

دوسری چیزوں کے علاوہ محکمہ ان چیزوں کے بارے معلومات کے تلاش میں ہے:

    • جہاز سے جہاز تک کوئلے کی منتقلی جو شمالی کوریا سے نکالا گیا یا خام تیل یا پیٹرول کی شمالی کوریا تک منتقلی یا کسی بھی جہاز کی شمالی کوریا تک یا سے منتقلی؛

    • شمالی کوریا کے شہری جو کہ شمالی کوریا سے باہر کام کر رہے ہیں اور شمالی کوریا کی حکومت کےلیے یا کوریا کی مزدوروں کی جماعت کے لیے کافی رقم اکٹھی کر رہے ہیں؛

    • دُنیا میں کسی بھی جگہ کاروبار یا افراد ممنوعہ شمالی کوریا کے کاروبار میں ملوث ہیں؛

    • شمالی کوریا کی اسلحوں کی فروخت یا منتقلی؛

    • بیش قیمت چیزوں کی شمالی کوریا تک منتقلی۔

انعامات برائے انصاف پروگرام ایسی معلومات کے لیے بھی 5 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہا ہے جس سے ایسے لوگوں کی شناخت کرنے میں مدد ملے جو کہ شمالی کوریا کی حکومت کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں یا کمپیوٹر کا استعمال معلومات چُرانے کے لیے کرتے ہیں، کمپیوٹر کو نقصان پہنچاتے ہیں، اسحصال کرتے ہیں یا اُن لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو ایسے جرائم میں ملوث ہیں۔

محکمے کو 5 ملین ڈالر تک کے انعام کی ایسی معلومات کے لیے اجازت ہے جس سے اُن لوگوں کے مالی طریقہ کار کو روکنے میں مدد ملے جسے 2016 کی شمالی کوریا کی پانبدیوں کے سیکشن (a)104اور 104(b)(1) اور پالیسی کو بہتر بنانے والے قانون میں شامل کیا گیا ہے۔ اس میں کسی بھی ایسے شخص یا جماعت کے بارے معلومات شامل ہیں جو جانتے بوجھتے:

    1. درآمدات، برآمدات یا کسی بھی قسم کی اشیاء کی شمالی کوریا میں یا سے منتقلی یا برآمدات کے لیے امریکہ کی کنٹرول کی گئی ٹیکنالوجی کیونکہ ایسی چیزیں یا سرگرمیاں جن کو بڑے پیمانے پر تباہی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، یا ایسی اشیاء جن کو کسی بھی ایسے استعمال یا بنانے کے لیے یا پاس رکھنے یا حصول کے لیے کسی بھی ایسے شخص کے ذریعے جو تابکاری، شعاعیات، کیمیائی، حیاتیاتی ہتھیار یا کوئی بھی ایسا آلہ یا نظام جو کسی بھی ایسے ہتھیار کو لے جانے کے لیے بنایا گیا ہے؛

    2. تربیت مہیا کرتا ہے یا مشورہ دیتا ہے یا کوئی دوسری مدد مہیا کرتا ہے یا کسی بھی بھاری رقم والے لین دین میں ملوث ہوتا ہے جو ایسے ہتھیار، آلے یا نظام کے بنانے یا قائم رکھنے سے متعلق ہے جسے شمالی کوریا سے درآمد، برآمد کیا جا رہا ہے یا دوبارہ لایا جا رہا ہے۔

    3. قیمتی اشیاء کی شمالی کوریا سے یا میں درآمد، برآمد یا منتقلی؛

    4. شمالی کوریا کی حکومت کی احتسابی سرگرمیوں میں مدد کرنے کا ذمہ دار ہے یا ملوث ہے؛

    5. شمالی کوریا کی حکومت کی انسانی حققوق کی خلاف ورزی کرنے میں مدد دیتا ہے، ذمہ دار ہے یا ملوث ہے؛

    6. غیر قانونی طور پر رقم کی منتقلی، چیزوں کی یا پیسوں کی جعل سازی، بڑی مقدار میں پیسوں کی سرحد پار منتقلی، منشیات کی سرحد پار منتقلی جو کہ شمالی کوریا کی حکومت کی، یا کسی بھی سرکاری افسر کی یا شخص کی مدد کرتی ہے جو کہ اُس حکومت کے لیے کام کرتا ہے۔

    7. کسی بھی ایسی بڑی سرگرمیوں میں ملوث ہوناجو کہ کمپیوٹر نیٹ ورک یا نظام کے استعمال کے ذریعے انٹرنیٹ کے تحفظ کو نقصان پہنچاتا ہے، یا شمالی کوریا کی حکومت کی طرف سے غیر مُلکی افراد یا حکومتوں کے خلاف یا دوسری ایجنسی کے خلاف؛

    8. شمالی کوریا کی حکومت کو یا کی طرف سے چیزوں کی فروخت یا منتقلی یا کوئی بھی ایسا شخص جو حکومت کے لیے یا کر طرف سے کام کرتا ہے، بڑی مقدار میں قیمتی دھاتیں یا ایلومینیم، فولاد، کوئلا یا سافٹ وئیر ، صنعتی کام میں استعمال ہونے کے لیےجو وسیع پیمانے پر تباہی کے ہتھیار یا دوسری سرگرمیوں کے لیے، کوریائی مزدوروں کی جماعت، فوج، اندرونی حفاظت، یا سراغ رسانی کی سرگرمیاں، یا سیاسی جیلوں کے کیمپوں کے کام اور اُن کو برقرار رکھنا یا جبرا مزدوری کے کیمپ؛ جس میں جو شمالی کوریا سے باہر بھی ہیں شامل ہیں؛

    9. درآمدات، برآمدات یا شمالی کوریا میں یا سے دوباری منتقلی یا اس سے متعلقہ سامان؛ یا

    10. جان بوجھ کر کسی بھی ایسی چیزوں میں ملوث ہونے کی کوشش کرنا جنہیں پیراگراف 1 سے 9 تک میں بیان کیا گیا ہے۔

محکمے کو اس بات کی بھی اجازت ہے کہ ایسی معلومات کے لیے 5 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کرے جس سے کسی بھی ایسے شخص کی شناخت میں مدد ملے جو شمالی کوریا کی حکومت کے زیر ہدایت یا کنٹرول کے زیر اثر کمپیوٹر فراڈ یا نقصان پہنچانے کے قانون ((“CFAA”), 18 U.S.C. 1030 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ محکمہ ایسی سرگرمیوں کے بارے معلومات کی تلاش میں ہے جو خاص طور پر نہ صرف ایسی سرگرمیاں بلکہ دوسری سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں؛CFAA:

    1. عوامی یا نجی حلقوں میں کمپیوٹر اور نیٹ ورکس میں غیر قانونی دخل اندازی اس ارادے کے ساتھ تا کہ معلومات کو چرایا جا سکے؛

    2. کمپیوٹر کو نقصان پہنچانے والے تباہ کن سافٹ وئیر؛

    3. رینزم وئیر کا استعمال اور بھیجنا؛

    4. خطرناک چیزوں کو بھیجنا تا کہ نقصان پہنچایا جا سکے، معلومات حاصل کی جا سکے یا کمپیوٹر سے متعلقہ کسی ایسی چیز کی اس ارادے سے درخواست کی جا سکے تا کہ کسی شخص یا ایجنسی سے پیسے وصول کیے جا سکیں یا کوئی قدروقیمت کی چیز حاصل کی جا سکے جسے18 U.S.C. 1030 (a)(2), (a)(3), (a)(5) اور (a)(7) ممنوع قرار دیتا ہے۔

ایک اور تصویر

North Korea - English
North Korea - Chinese (Simplified)
North Korea - Chinese (Traditional)