اکثر پوچھے جانے والے سوالات

  • کیا آپ انعامات برائے انصاف (آر ایف جے) پروگرام سے متعلق کچھ معلومات فراہم کرسکتے ہیں؟?

    کیا آپ انعامات برائے انصاف (آر ایف جے) پروگرام سے متعلق کچھ معلومات فراہم کرسکتے ہیں؟?

    • آر ایف جے، سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا دہشت گردی سے جنگ کا انعامی پروگرام 1984 کے دہشت گردی کے خاتمے کے عوامی قانون 533-98 (جسے 22 یو ایس سی 2708) کے تحت قائم کیا گیا۔ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سفارتی سیکیورٹی کا دفتراِس کے انتظامات کرتا ہے۔ آر ایف جے کا مقصد یہ ہے کہ بین القوامی دہشت گردوں کو سزا دلائی جائے اور امریکی شہریوں اور املاک کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کو روکا جائے۔ اِس پروگرام کے تحت سٹیٹ کی سیکرٹری ایسی معلومات کے لیے انعام کی اجازت دی سکتی ہے جس سے کسی بھی ایسے شخص کی گرفتاری یا سزا دلانے میں مدد ملے جو امریکی شہریوں یا املاک کے خلاف بین الاقوامی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرے، دہشت گردی یا اِس میں مدد کرے یا ایسا کرنے کی کوشش کرے یا ایسی معلومات جس سے ایسی کاروائیوں کو روکنے میں مدد ملے یا جس سے کسی اہم دہشت گرد لیڈر کی شناخت یا جگہ معلوم کرنے میں مدد ملے یا دہشت گردی کی سرمایہ کاری کو روکنے میں مدد ملے۔

      آر ایف جے اپنی ویب سائٹ: www.rewardsforjustice.net پر حالیہ انعام کی پیشکش کی فہرست فراہم کرتا ہے۔ آر ایف جے کی زیادہ تر انعامی رقم پچاس لاکھ ڈالر تک ہوتی ہے۔ تا ہم انعام کی پیشکش دس لاکھ سے ڈھائی کڑوڑ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مناسب حالات میں آر ایف جے ان معاملوں میں بھی انعامات دے سکتا ہے جہاں پہلے سے انعام کی کوئی پیشکش نہ ہو۔.

      انعامات برائے انصاف پروگرام نے اب تک 100 سے زائد لوگوں کو 150 ملین سے زیادہ پیسے ادا کیے ہیں جنہوں نے معلومات مہیا کی جس سے عالمی دہشت گردی کو روکنے یا اُن کو انصاف کے کٹہرے  میں لانے میں مدد ملی جو دہشت گرد کاروائیوں میں شریک تھے۔

  • آر ایف جے کتنا مؤثر ہے؟?

    آر ایف جے کتنا مؤثر ہے؟?

    • خلاف عالمی دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے یا مناسب انداز میں ان کا حل تلاش کرنے میں مدد ملی اور دنیا کے بدنام ترین دہشت گردوں میں سے کچھ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکا۔ ان کوششوں نے بے شمار معصوم زندگیاں بچائیں۔.

      مثال کے طور پر عراق میں عودے اور قوصے حسین کے لئے انعام کی پیشکش کے اعلان کے صرف 18 دن بعد ہی ایک مخبر سامنے آیا اور اُس نے ان کے مقام کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ دوسری بہت مشہور کامیابی 1993 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر بمباری کرنے والوں میں سے ایک رمزی یوسف کی گرفتاری ہے جسے آر ایف جے کی طرف سے انعام کی پیشکش کے جواب میں ایک مخبر کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں 1995 میں ڈھونڈھ نکالا گیا۔.

  • آپ انعام کی پیشکش کو کیسے مشتہر کرتے ہیں؟

    آپ انعام کی پیشکش کو کیسے مشتہر کرتے ہیں؟

    • آر ایف جے کی ویب سائٹ کے علاوہ ہم امریکہ کے خلاف دہشت گرد حملوں کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کے سلسلے میں پوسٹر، میچ بک، ریڈیو، اخبارات، انٹرنیٹ اور کسی بھی مناسب طریقے پر بالمعاوضہ اشتہارات کا استعمال کرتے ہيں۔.
  • انعام کی ادائیگیوں کے بارے میں آپ کون سی معلومات فراہم کرتے ہیں؟

    انعام کی ادائیگیوں کے بارے میں آپ کون سی معلومات فراہم کرتے ہیں؟

    • اس پروگرام کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ ہم اپنے انعامات دینے کے پروگرام کے جواب میں حاصل ہونے والی معلومات کے معاملے میں انتہائی رازداری برتتے ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر ا ہم انعام کی رقم حاصل کرنے والے افراد کے نام ظاہر نہيں کرتے اور عموما عوامی سطح پر بھی یہ ظاہر نہیں کرتے کہ کوئی انعام دیا جا چکا ہے۔ بعض اعلی اہمیت کے کیسوں میں ہم انعام کی ادائیگی کا اعلان کریں گے لیکن فراہم کردہ معلومات ظاہر نہیں کریں گے۔
  • کیا آپ انعام کی مخصوص ادائیگیوں کے بارے میں کچھ تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ انعام کی مخصوص ادائیگیوں کے بارے میں کچھ تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں؟

    • آج تک کی سب سے بڑی رقم تین کڑوڑ ڈالر ہے جو عودے اور قوصے حسین تک پہنچنے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کو دی گئی۔

      فلپائن میں آر ایف جے کی طرف سے انعامی رقم ادا کرنے کے سلسلے میں چار عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ حالیہ ترین تقریب کا انعقاد جون 7، 2007 میں ہوا جس میں مجموعی طور پر ایک کڑوڑ ڈالر کی رقوم دی گئیں۔ یہ انعامی رقم پروگرام کے آغاز سے اب تک فلپائن میں سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

  • چونکہ آپ عام طور پر متعلقہ تفصیلات فراہم نہیں کرتے، ہم کیسے یقین کرسکتے ہیں کہ آپ نے واقعی انعامی رقوم ادا کی ہیں؟?

    چونکہ آپ عام طور پر متعلقہ تفصیلات فراہم نہیں کرتے، ہم کیسے یقین کرسکتے ہیں کہ آپ نے واقعی انعامی رقوم ادا کی ہیں؟?

    • جیسا کہ بیان کیا گیا، آر ایف جے کبھی کبھار اعلی اہمیت کی حامل انعامی رقوم کے لئے محدود طور پر اعلانات کرتا ہے۔ ہم کسی بھی رقم کی ادائیگی کے بعد کانگریس کو ایک درجہ بند رپورٹ بھی فراہم کرتے ہیں۔.
  • انعام حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ضروری ہے؟ آپ کو کس طرح کی معلومات درکار ہیں؟

    انعام حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ضروری ہے؟ آپ کو کس طرح کی معلومات درکار ہیں؟

    • ہر وہ شخص جو ایسی قابل عمل معلومات فراہم کرتا ہے جس سے ہمیں دنیا میں کہیں بھی امریکہ کے خلاف عالمی دہشت گردی کو روکنے یا اُن کا مناسب حل نکالنے میں مدد ملے، وہ ممکنہ طور پر انعام کا مستحق ہوسکتا ہے۔.

      مثال کے طور پر اگر کوئی دہشت گرد جو کسی امریکی شہری اور/یا املاک کے خلاف کسی حملے کی منصوبہ بندی کرتا ہے یا حملے کا ارتکاب کرتا ہے اور کسی مخبر کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں گرفتار ہوجاتا ہے یا سزا پاتا ہے تو وہ مخبر انعام کا حقدار ہوسکتا ہے۔

      اس کے علاوہ کسی عالمی دہشت گرد تنظیم کے کسی اہم رہنما کی شناخت یا مقام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والا کوئی بھی شخص انعام کا حقدار ہو سکتا ہے۔ ایسی تنظیم یا فرد کی معلومات فراہم کرنے کے لئے بھی انعامات دئے جاسکتے ہیں جو عالمی دہشت گرد کارروائیوں کی مالی اعانت کے لئے منشیات کا کاروبار کر رہا ہو یا کسی دہشت گرد تنظیم کو جاری رکھنے یا تعاون کے لئے رقم اکٹھا کررہا ہو۔

      تاہم جس قانون کے تحت یہ پروگرام چلایا جاتا ہے، اُس کی رو سے امریکی، ریاستی، مقامی اور غیر ملکی سرکاری ملازمین سے اُن کے سرکاری فرائض کی بجاآوری کے دوران حاصل کی گئی معلومات کیلئے وہ عمومی طور پر انعام کے حقدار قرار نہیں پاتے۔

  • اگر کوئی مخبر کسی دہشت گرد کے خلاف معلومات فراہم کرنے کے نتیجے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا دیتا ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ اُس کی زندگی کو خطرہ ہے تو کیا آر ایف جے اسے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟

    اگر کوئی مخبر کسی دہشت گرد کے خلاف معلومات فراہم کرنے کے نتیجے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا دیتا ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ اُس کی زندگی کو خطرہ ہے تو کیا آر ایف جے اسے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟

    • آر ایف جے کی ویب سائٹ کے علاوہ ہم امریکہ کے خلاف دہشت گرد حملوں کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کے سلسلے میں پوسٹر، میچ بک، ریڈیو، اخبارات، انٹرنیٹ اور کسی بھی مناسب طریقے پر بالمعاوضہ اشتہارات کا استعمال کرتے ہيں۔.
  • لوگوں کو کس طرح ادائیگی کی جاتی ہے؟?

    لوگوں کو کس طرح ادائیگی کی جاتی ہے؟?

    • انعام کیلئے ہر نامزدگی پر انفرادی معاملے کی نوعیت کے لحاظ سے غور کیا جاتا ہے۔ انعام کی ادائیگی کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے:

      سب سے پہلے امریکی تحقیقاتی ایجنسی، جیسے کہ محکمہ دفاع ، ایف بی آئی یا بیرون ملک امریکی سفارت خانہ انعام کے لئے کسی شخص کو نامزد کرتا ہے۔ اس کے بعد انٹر ایجنسی کمیٹی معلومات کا بغور جائزہ لیتی ہے۔ اگر انٹر ایجنسی ریوارڈز کمیٹی مطمئن ہوجاتی ہے کہ وہ شخص انعام کا حقدار ہے تو وہ سفارش کرتی ہے کہ وزیر خارجہ انعام کی منظوری دیں۔.

      تاہم یہ ضروری نہیں کہ کمیٹی کی سفارش کو ہر صورت مان لیا جائے۔ وزیر خارجہ کو اس معاملے پر پورا اختیار ہوتا ہے کہ کسی بھی انعام کی منظوری دی جائے یا نہ دی جائے۔ وہ قانون کی شرائط کے تحت انعام کی رقم میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔

      اگر معاملہ کسی وفاقی فوجداری دارہ اختیار کے تحت آتا ہو تو وزیر انعام دینے سے پہلے اٹرنی جنرل کی تائید حاصل کرتے ہيں۔

  • انعامی رقوم کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟

    انعامی رقوم کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟

    • انعام کے لئے ادا کی جانے والی رقوم کا انحصار کئی عناصر پر ہوتا ہے جن میں دوسری چیزوں کے علاوہ کسی مخصوص دہشت گرد کی طرف سے ممکنہ خطرہ، امریکی افراد یا جائیداد کو لاحق ہونے والے خطرے کی شدت، فراہم کردہ معلومات کی اہمیت، معلومات فراہم کرنے والے کو درپیش خطرے کی نوعیت اور تحقیقات یا مقدمے کے دوران معلومات فراہم کرنے والے کا تعاون شامل ہیں۔.
  • کیا آر ایف جے نے کبھی کسی کو انعامات برائے انصاف کی لسٹ سے نکالا ہے؟ اگر ہاں تو کون اور کیوں؟

    کیا آر ایف جے نے کبھی کسی کو انعامات برائے انصاف کی لسٹ سے نکالا ہے؟ اگر ہاں تو کون اور کیوں؟

    • ہاں، انعامات برائے انصاف پروگرام نے اپنی لِسٹ سے کئی مشتبہ افراد کو برخاست کیا ہے جن میں بیت اللہ محسود، بالی بامبر دُلماتین، اوساما بن لادن، اطیہ ابد الرحمان اور فضل عبداللہ محمد شامل ہیں۔ مشتبہ افراد کو کئی وجوہات کی بناہ پر آر ایف جے لِسٹ سے برخاست کیا جا سکتا ہے جب اُنھیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی تحویل میں لے لیں یا جن کو اجازت ہو وہ سرکاری ذرائع یہ تصدیق کر دیں کہ وہ مارے جا چکے ہیں۔
  • کیا آپ انعامات برائے انصاف فنڈ کی تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ انعامات برائے انصاف فنڈ کی تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں؟

    • انعامات برائے انصاف ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش، خیراتی تنظیم ہے جس کا امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے انعامات برائے انصاف پروگرام کے ساتھ واحد مقصد یہ تھا کہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی عطیات جمع کرنے اور مہیا کرنے میں مدد کرے تا کہ اُن کو امریکہ اور امریکہ سے باہر کام کرنےوالے دہشت گردوں کی شناخت کی جا سکے اور اُنہیں حراست میں لیا جا سکے۔ انعامات برائے انصاف فنڈ امریکی شہریوں کے ایک گروہ کی طرف سے نجی طور پر قائم کیا اور چلایا گیا تھا۔ گروہ نے ۱۱ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکی سٹیٹ دیپارٹمنٹ تک رسائی کی اور اجازت کی درخواست کی کہ عام عوام سے آر ایف جے کی حمایت کے لیے عطیات کے ذریعے پیسے اکٹھے کیے جا سکیں۔ ہم نے اِس تجویز پر غور کیا اور انعامات برائے انصاف کی کوششوں میں مدد کی۔ ۱۱ ستمبر کے کئی سالوں بعد تک مدد فراہم کرنے کے بعد اگست ۲۰۰۸ میں اس فنڈ کو ختم کر دیا گیا۔
  • انعام کی پیشکش کرکے کیا آپ آسانی سے مالی رقوم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے ہیں؟

    انعام کی پیشکش کرکے کیا آپ آسانی سے مالی رقوم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے ہیں؟

    • ہم انعامات کے خواہشمند افراد اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے خود دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوششوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتے ہیں؛ اِس کے بجائے آر ایف جے ایسی معلومات کے لئے انعامات دیتی ہے جن سے متعلقہ سرکاری حکام ایسے افراد کو ڈھونڈ کر گرفتار کر سکیں۔
  • اگر میں معلومات فراہم کرنا چاہوں تو مجھے کس سے رابطہ کرنا ہو گا؟

    اگر میں معلومات فراہم کرنا چاہوں تو مجھے کس سے رابطہ کرنا ہو گا؟

    • معلومات رکھنے والے لوگوں کو قریب ترین امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں علاقائی سیکورٹی آفس یا ایف بی آئی سے رابطہ کرنا چاہئے یا رابطے کیلئے مندرجہ ذیل تفصیلات سے استفادہ کرنا چاہئیے۔:

      خط و کتابت کا پتہ: RFJ, Washington D.C. 20522-0303, USA

      ٹول فری نمبر: 1-800-US-REWARDS

      ای میل: [email protected]

  • میں اپنی پریزنٹیشن یا اشاعت میں آپ کی ویب سائیٹ سے مواد (تصاویر) استعمال کرنے کیلئے اجازت چاہتا/چاہتی ہوں۔.

    میں اپنی پریزنٹیشن یا اشاعت میں آپ کی ویب سائیٹ سے مواد (تصاویر) استعمال کرنے کیلئے اجازت چاہتا/چاہتی ہوں۔.

    • جب تک کہ جملہ حقوق کے محفوظ ہونے کی نشاندہی نہ کی گئی ہو، اس ویب سائٹ پر دی گئی معلومات عوامی استعمال کیلئے ہے اور اسے آر ایف جے کی اجازت کے بغیر نقل کیا جاسکتا ہے، شائع کیا جاسکتا ہے یا کسی بھی اور طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ معلومات کے ذریعہ کے طور پر آر ایف جے کا حوالہ دیا جائے اور یہ کہ کسی بھی فوٹو یا بائی لائن کیلئے فوٹوگرافر یا مصنف کا حوالہ موقع کی مناسبت سے ضرور دیا جائے۔.

      اگر کسی فوٹو، گرافک، یا کسی دیگر مواد پر حق اشاعت کی نشاندہی ہے تو ان مواد کے نقل کی اجازت اصل ذریعہ سے حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو واقف ہونا چاہئے کہ فوجداری قانون، 18 U.S.C. 713،کے متعلقہ سیکشن میں بیان کردہ بعض حالات کے تحت امریکہ کی گریٹ سِیل کے استعمال کی ممانعت ہے؛ اس لئے، ہم مشورہ دیتے ہيں کہ کسی بھی حوالے سے گریٹ سیل استعمال کرنے سے پہلے قانونی مشیر سے مشورہ کرلیں۔.