انعامات برائے انصاف آئی ایس آئی ایس-کے کے رہنما شہاب المہاجر کے بارے میں معلومات کے لیے 10 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہا ہے۔ جون 2020 میں، آئی ایس آئی ایس کی مرکزی قیادت نے المہاجر، جسے ثناء اللہ غفاری بھی کہا جاتا ہے، کو آئی ایس آئی ایس-کے کا سربراہ مقرر کیا-، جو کہ ایک امریکی نامزد کردہ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔ ایک اعلامیے میں اس کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے المہاجر کو ایک تجربہ کار فوجی رہنما اور کابل میں آئی ایس آئی ایس-کے کے شہری شیروں”میں سے ایک کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو گوریلا کارروائیوں اور خودکشی حملوں کی منصوبہ بندی اور پیچیدہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔ یہ 1994 میں افغانستان میں پیدا ہوا، وہ پورے افغانستان میں آئی ایس آئی ایس-کے کی تمام کارروائیوں کی منظوری دینے اور مالی امداد کا بندوبست کرنے کا ذمہ دار ہے۔