انعامات برائے انصاف 26 اگست 2021 کو کابل، افغانستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں معلومات کے لیے 10 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہا ہے۔ ایک خودکش بمبار نے ہوائی اڈے پر حملہ کیا جب امریکہ اور دیگر حکومتوں نے اپنے شہریوں اور کمزور افغانوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کی کوششیں شروع کیں۔ اس حملے میں کم از کم 185 افراد مارے گئے تھے، جن میں 13 امریکی فوجی بھی شامل تھے جو انخلاء کی کارروائیوں میں تعاون دے رہے تھے۔ 18 امریکی فوجیوں سمیت 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ آئی ایس آئی ایس-کے، ایک امریکی نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔