عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) عراق میں القاعدہ (اے قیو آئی) کی باقیات سے ابھری۔ اس گروپ نے اپنے علاقائی عزائم کا اظہار کرنے کے لیے آئی ایس آئی ایس کو اپنایا قیونکہ اس نے شامی تنازعے کو شامل کرنے کے لیے کارروائیوں میں توسیع کی۔ آئی ایس آئی ایس کی قیادت ابوبکر البغدادی کر رہ تھا، جس نے جون 2014 میں اسلامی خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ وہ 27 اکتوبر 2019 کو امریکی فوجی آپریشن کے دوران مارا گیا تھا۔ آئی ایس آئی ایس نے شام میں تنازعہ اور عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا فائدہ اٹھایا، جس کی وجہ سے اسے دونوں ممالک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا موقع ملا۔ 2019 میں، آئی ایس آئی ایس کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد نے جس میں کئی شراکت دار ممالک اور بین الاقوامی ادارے شامل ہیں- نے شام اور عراق میں آئی ایس آئی ایس کے زیر کنٹرول تمام علاقوں کو آزاد کرایا۔ عراق، شام اور دیگر ممالک میں اس گروپ کے خلاف کوششیں جاری ہیں۔
نومبر 2015 میں، آئی ایس آئی ایس نے پیرس میں متعدد مربوط حملے کیے جن میں ایک امریکی سمیت تقریباً 130 افراد ہلاک اور 350 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ مارچ 2016 میں، داعش نے برسلز میں بیک وقت دو حملوں کی ہدایت کی جس میں چار امریکی شہریوں سمیت 32 افراد ہلاک اور 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ جون 2016 میں، ایک بندوق بردار جس نے آئی ایس آئی ایس سے وفاداری کا عہد کیا، فلوریڈا کے اورلینڈو میں پلس نائٹ کلب میں 49 افراد کو ہلاک اور 53 دیگر کو زخمی کر دیا۔ جولائی 2016 میں، آئی ایس آئی ایس نے ایک حملے کا دعویٰ کیا جس میں ایک کارگو ٹرک چلا رہے ایک دہشت گرد نے نیس، فرانس میں باسٹل ڈے کی تقریبات کے دوران ایک ہجوم پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین امریکی شہریوں سمیت 86 افراد ہلاک ہوئے۔ جنوری 2019 میں، داعش نے شام کے شہر منبج میں ایک ریسٹورنٹ پر خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، جس میں چار امریقیوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوئے۔ سری لنکا میں ایسٹر سنڈے 2019 کے موقع پر، 250 سے زائد افراد مارے گئے، جن میں پانچ امریکی شہری بھی شامل تھے، جب داعش سے متاثر دہشت گردوں نے متعدد گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں مربوط خودکش بم حملے کیے تھے۔
17 دسمبر 2004 کو، امریکی محکمہ خارجہ نے اے قیو آئی (اب آئی ایس آئی ایس کے نام سے جانا جاتا ہے) کو امیگریشن ونیشنلٹی ایکٹ کے سیکشن 219 کے تحت ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا۔ اس سے قبل، 15 اکتوبر 2004 کو، محکمہ خارجہ نے ترمیم شدہ ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے مطابق اے قیو آئی کو خصوصی طور پر عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا تھا۔ نتیجے کے طور پر، آئی ایس آئی ایس کی تمام جائیدادیں، اور املاک کے مفادات، جو کہ امریکی دائرہ اختیار کے تابع ہیں، مسدود کر دیے گئے ہیں، اور امریکی افراد کو عموماً آئی ایس آئی ایس کے ساتھ کسی بھی لین دین میں ملوث ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ جان بوجھ کر آئی ایس آئی ایس کو مادی مدد یا وسائل فراہم کرنا، یا اس کی کوشش یا سازش کرنا جرم ہے۔