انعامات برائے انصاف دہشت گرد گروپ الشباب کے ایک اہم رہنما حسن افگوئے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 5 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہا ہے۔ افگوئے ایک پیچیدہ مالیاتی نیٹ ورک کی نگرانی کرتا ہے جس کی سرگرمیاں جعلی خیراتی اداروں اور فنڈ جمع کرنے سے لے کر امریکی نامزد کردہ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم الشباب کی حمایت میں دھوکہ دہی اور اغوا تک ہوتی ہیں۔ افگوئے کو گروپ کی جاری کارروائیوں کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔