ابو ندال آرگنائزیشن (اے این او) 1974 میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن سے الگ ہونے کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔ اے این او نے اسرائیل کے خاتمے کی وکالت کی اور مشرق وسطیٰ میں امن کے عمل کی حمایت میں سفارتی کوششوں کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی۔ اس گروپ نے بہت سے دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری لی، بشمول ٹی ڈبلیو اے فلائٹ 840 (ہائپر لنک) اور پین ایم فلائٹ 73 (ہائپر لنک) کو ہائی جیک کرنے کی۔
8 اکتوبر 1997 کو، امریکی محکمہ خارجہ نے اے این او کو قانون برائے مہاجرت ومواطنت (امیگریشن ونیشنلٹی ایکٹ) کے سیکشن 219 کے تحت غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (ایف ٹی او) کے طور پر نامزد کیا۔ 1 جون، 2017 کو، محکمہ خارجہ نے اے این او کا عہدہ بطور ایف ٹی او منسوخ کر دیا۔